لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل کو تیسری بار بھی مسترد کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بریگزٹ ڈیل کا مسئلہ مزید الجھتا جا رہا ہے۔ بریگزٹ ڈیل کے حق میں صرف 266 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں 344 ووٹ ڈالے گئے۔ بریگزٹ ڈیل 58 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی۔ 12 اپریل کو برطانیہ یورپ سے نکل جائے گا۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ لٹک نے دس اپریل کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔