پنڈی بھٹیاں: شوہر نے قینچی سے بیوی کی زبان کاٹ ڈالی، ملزم گرفتار

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) نواحی گاؤں مصطفی آباد میں خاوند نے قینچی سے اپنی بیوی کی زبان کاٹ دی ۔ جہانگیر نے اپنی بیوی نسرین بی بی کو زبانی طلاق دی تھی جس پر وہ اپنے والد کے گھر چلی گئی اس کے رنج پر جہانگیر نے اپنے سسرال جا کر قینچی کے ساتھ اپنی بیوی کی زبان کاٹ دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور اس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں لایا گیا بعد ازاں اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن