شادباغ: گھر کی صفائی نہ کرنے پر شوہر کا ماں کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد

Mar 30, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد کا شکار، شادباغ کی رہائشی انیلہ کو گھر کے بالائی منزل کی صفائی نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ کی رہائشی انیلہ مبشرکا کہنا ہے کے اس کی ساس نسیم بی بی نے گھر کے بالائی منزل کی صفائی کرنے کا حکم دیا۔ بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اس نے صفائی سے انکار کیا تو ساس نے اکبر علی کے ہمراہ اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انیلہ مبشر کا کہنا ہے کہ سسرال والے اس سے قبل بھی اس پر تشدد کر تے رہے ہیں دوسری جانب پولیس نے پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

مزیدخبریں