لاہور(کلچرل رپورٹر) چئیرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر جائز تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے یہ کوئی فاشسٹ سیاست نہیں ،فریڈم آف سپیچ پر حملہ قبول نہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں فیصل آباد ایشو پر ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تشدد کی سیاست کو جنم دیا ہے ،عمران خان کی ساری سیاست کا محور صرف نواز شریف اور شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنا تھا جو انھوں نے ہر جگہ کیا انہیں اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت نہیں۔