ہیگ : جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Mar 30, 2019

ہیگ (نوائے وقت نیوز) انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار جسٹس ایکسیلنس کی جانب سے پاکستان کے سابق چیف جسٹس‘ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دیا گیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جیلانی یہ اعزازحاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے پشاور گرجاگھر پر حملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایوارڈ ملنے پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے الفاظ دہرائے اورکہا کہ آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ریاست کے سامنے برابر کے شہری ہیں۔

مزیدخبریں