کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں سپیکر بلوچستان اسمبلی حکومت پر برس پڑے۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے پارٹی اس لئے بنائی کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔ پارٹی کو ایک سال میں جتنا مضبوط ہونا چاہئے تھا نہ ہو سکی۔ آج پارٹی اور حکومت دونوں نہیں چل پا رہے ہیں۔ حکومت آنی جانی چیز ہے ورکر کی اہمیت ہونی چاہئے۔ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ میں مجھے اور ڈپٹی سپکیر کو نہیں بلایا گیا۔ گوادر جانے کیلئے جہاز میں میری جگہ نہیں بن سکی۔ میں آٹھ ماہ سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نہیں گیا ہوں، ہم نے 6 ماہ میں پی ایس ڈی پی بنا دی وہ 9 ماہ میں کمی بیشی دور نہ کر سکے وزیراعلیٰ کمی کو دور کر لیں ورنہ چیزوں کو تبدیل ہونے میں دیر نہیں ہو سکتی۔