اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ 2 اپریل کو سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اصغر خان کے ورثاء کے وکیل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔