تیونسی صدر کی طرف سے شاہ سلمان کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز

تیونس کے صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ زرائع کے مطابق گذشتہ روز تیونس میں صدر السبسی سے ملاقات کے موقع پر شاہ سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا گیا۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی نے گذشتہ روز تیونس میں ملاقات کے دوران کئی مشترکہ معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے۔ زرائع کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کے درمیان گذشتہ روز تیونس میں قرطاج شاہی محل میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، ممالک، علاقائی امور اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر بات چیت کی گئی۔ قصر قرطاج پہنچنے پر تیونسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کے ہمرہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نمائوں کی ملاقات کی یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں۔ ملاقات کے بعد دونوں رہ نمائوں نے مفصل بات چیت کی جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...