وکالت ایک مقدس پیشہ,وکیل معاشرے کی بہتری کیلیے لڑتا ہے:جسٹس آصف سعید کھوسہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ڈاکٹر اور وکیل کا پیشہ معاشرے میں سب سے اہم حیثیت رکھتا ہے ،ے کے محروم طبقے کیلئے قانونی جنگ لڑتاہے، ہر قانون کو سمجھنے کےلئے اس کی تاریخ میں جانا نہایت ضروری ہے ،قانون کی اصل روح سے آشنائی ہوتو وکیل کے دلائل میں بہت وزن ہوتا ہے ،وکیل کے دلائل ریاضی کی طرح پکے ہونے چاہیئں ، ایک لفظ کے لغت میں 15معنی ہوتے ہیں ،ڈاکٹروں کی طرح وکلاءکےلئے بھی ایک سال کی ہاﺅس جاب ہونی چاہیے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ہفتہ کو لاکالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اور وکیل کا پیشہ معاشرے میں سب سے اہم حیثیت رکھتا ہے ،وکلاءکی عزت ان کے پیشے سے معاشرے کی خدمت کے باعث ہے ، کسی بھی معاشرے میں وکیل کارتبہ مثالی حیثیت رکھتاہے، وکیل معاشرے کی بہتری کیلئے لڑتاہے،وکیل انفرادی نہیں اجتماعی مفادکاکام کرتاہے،وکیل معاشرے کے محروم طبقے کیلئے قانونی جنگ لڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں دہشت گردی کا موضوع بہت سرگرم ہے ،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قانون بہت سخت ہے ، ہر قانون کو سمجھنے کےلئے اس کی تاریخ میں جانا نہایت ضروری ہے ، 2007 سے 2009 تک وکلانے عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہدکی، وکلااپنے کنڈکٹ کودرست کریں توکوئی ان پرانگلی نہیں اٹھاسکتا،میرے والدمرحوم نے تقریباً 55 سال تک وکالت کی، والدمرحوم سائیکل پرعدالت جاتے تھے،ہرکوئی انکی عزت کرتاتھا، وکالت آج بھی پاکستانی معاشرے کاایک معزز پیشہ ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہر قانون تاریخ کے کسی نہ کسی واقعے کی مناسبت سے بنتاہے، وکیل کیلئے اپنے کیس کی تمام باریکیوں کااحاطہ کرنااشدضروری ہے، وکلاکوتاریخ،ریاضی اورادب پربھی دسترس حاصل کرنی چاہیے، تاریخ کامطالعہ ایک وکیل کے دلائل کومزیدمضبوط بناتاہے۔آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ،قانون کی اصل روح سے آشنائی ہوتو وکیل کے دلائل میں بہت وزن ہوتا ہے ،وکیل کے دلائل ریاضی کی طرح پکے ہونے چاہیئں ، ایک لفظ کے لغت میں 15معنی ہوتے ہیں اور اچھا وکیل ہی ان میں فرق کر سکتا ہے ،ایک اچھے وکیل کو معاشرے میں تمام معاملات سے آگاہ ہونا چاہیے ، وکلاءخود کو اخبارات اور کتابوں سے جوڑے رکھیں ، نئے وکلاءسے زیادہ منشیوں اور کلرکوں کو عدالتی کارروائی کے بارے میں پتہ ہوتا ہے ، ڈاکٹروں کی طرح وکلاءکےلئے بھی ایک سال کی ہاﺅس جاب ہونی چاہیے ۔

 

ای پیپر دی نیشن