وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران اسماعیل گورنر ہیں، چاہتا تھا وہ تبدیلی آئی ہے ترانا گائیں، پیغام دینے کیلئے سندھ آیاہوں، مہاتیر محمد میری دعوت پر پاکستان آئے، انھوں نے جمہوریت میں اپنی قوم کو خوشحال کردیا۔تفصیلات کے مطابقگھوٹکی میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے سندھ میں پورےملک سے زیادہ غربت ہے، وجہ ایک ہےکرپشن، چیلنج کرتا ہوں ن لیگ اور پی پی جومرضی کریں ، تمہیں نہیں چھوڑنا، ایک راستہ ہے، قوم کاپیسہ واپس کریں پھرچھوڑ دیں گے۔عمران خان نے کہا چھ ارب روپےتو سوددینا پڑرہا ہے، ساڑھے4ہزارارب روپےٹیکس کی مد میں جمع ہوتےہیں، 2 ہزارارب روپےقرضوں کی قسطیں اداکرنےمیں چلا جاتا ہے، کرپٹ حکومتوں نے ملائیشیاکو بھی مقروض کر دیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا قومیں غریب نہیں ہوتیں، کرپشن غریب و مقروض کردیتی ہے، جب بڑا ہورہا تھا تو پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کررہا تھا، آج پاکستان تاریخی قرضےمیں گھرا ہوا ہے، بچہ بچہ قرض دار ہے، قسطوں کی ادائیگی کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کرپشن زیادہ وسائل رکھنےوالےملک میں بھی غربت پھیلادیتی ہے، کانگومیں ہرقسم کی معدنیات ہیں لیکن وہاں کرپٹ لیڈرشپ ہے، کانگو میں 70 فیصد عوام غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔عمران خان نے کہا چوری بچانے کے لئے ٹرین مارچ شروع ہوگیا، قوم کی بجائےاربوں روپے کے اکاؤنٹس بچانے کیلئے ٹرین مارچ کرتے ہیں، 2 ، 2 ہزار روپےلوگوں کو دے کر آپ کواسٹیشن پربلاناپڑتاہے، اسٹیشن پرلوگوں کو بلاکر پھر ان سے بھی کرپشن کرتےہیں۔
آج ڈرامہ ہورہاکہ جمہوریت خطرے میں ہے،زرداری اورنوازشریف پیسا واپس کردیں،پھرچھوڑدیں گے:وزیراعظم عمران خان
Mar 30, 2019 | 16:01