ڈی پی او شیخوپورہ نے تھیلیسیمیا کے 2 بچوں کو میوہسپتال پہنچا کر خون کا بندوبست کیا

Mar 30, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ پولیس نے دو ننھے مریض بچوں کے دل جیت لئے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے شیخوپورہ کے تھیلیسیمیا کے دو بچوں کو نہ صرف لاہور میو ہسپتال پہنچایا بلکہ ان کیلئے خون کی2 بوتلوں کا بندوبست بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اوور سیز پاکستانی اصغر علی کی طرف سے ڈی پی او غازی صلاح الدین سے درخواست کی گئی کہ وہ بیرون ملک مزدوری کے سلسلہ میں ہے اور اس کی بیوی اپنے دو بیمار بچوں کو قلعہ ستار شاہ سے لاہور میو ہسپتال لے جانا چاہتی ہے مگر لاک ڈائون کی وجہ سے ممکن نہیں ہے جس پر ڈی پی او شیخوپورہ نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے سب انسپکٹر ولی حسن پاشا کو حکم دیا جس نے دو نوں بچوں کو اپنی ذاتی گاڑی میں نہ صرف لاہور ہسپتال منتقل کیا بلکہ وہاں خون کا بندوبست بھی کر کے دیا اور خون لگوانے کے بعد دونوں بچوں کو ان کے گھر منتقل کر دیا، جس پر اصغر علی نے ڈی پی او شیخوپورہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں