پولیس افسران ڈیوٹی کے دوارن ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ضلع بھرمیں سپیشل پکٹنگ کاسلسلہ جاری رکھا اتوار کو سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی میں سپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں ،ڈویژنل ایس پیزکرونا وائرس سے بچائو اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے لگائی گئی سپیشل پکٹس کا دورہ کیا، پکٹس ڈیوٹی پر موجو د پولیس افسران و اہلکاروں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران ڈیوٹی کے دوارن ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں اور دوران ڈیوٹی ضروری درمیانی فاصلے کو یقینی بنائیں،ڈویژنل ایس پی نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ڈبل سواری اورپبلک ٹرانسپور ٹ پرعائد کردہ پابندی پرعملدآمدکویقینی بنایاجارہاہے،کسی بھی مقام پر شہریوں کا ہجوم اکٹھا نہ ہونے دیا جائے گا، پولیس کی جانب سے شہریوں کوغیر ضروری نقل وحرکت سے اجتناب کرنے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہیںشہری پابندیوں پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن