کبیروالا (نامہ نگار)کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، عوام ،کروناوائرس سے محفوظ سے رہنے کیلئے حکومتی احکامات،اقدامات اور سفارشات پر عملدرآمد کویقینی بنائیں ،عالمی برادری ’’کرونا وائرس‘‘ کی تشویشناک صورت حال کے باوجود مقبوضہ کشمیرمیں انڈیا کے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق اور انصاف دلائے،ان کا خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے ٹیلی فون پر سید گروپ کے سینئر رہنما جاوید احمد خان پڑھیارسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت،قومی ادارے اور عوام متحد اور منظم ہیں اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہری ، خودکو’’کرونا وائرس‘‘ سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے سفارش کردہ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کریں اور اپنے گھروں سے بلاوجہ نکلنے سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت،شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور عوام کے قابل ستائش تعاون کو سراہتی ہے ۔