گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکپتن اوکاڑہ اور فیصل آباد میں 505 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سیالکوٹ میں ڈبل سوار‘ دکانیں فیکٹری کھولنے اور ختم کی تقریب پر 19 مقدمات درج کر لئے گئے۔ گوجرانوالہ میں
پولیس کی ناکامی پر دفعہ144 کے نفاذ کو بہتر بنانے کے لیے فوج تعینات کر دی گئی۔ پاک آرمی کے جوان تعینات ہونے کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک انتہائی کم دیکھنے میں نظر آ رہی ہے۔ ہر آنے جانے والی گاڑی میں موجود شہریوں سے باہر آنے کی وجہ پوچھی جا رہی ہے۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کو گاڑی سے اتار کر گھر جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں اور جی ٹی روڈ پر گھوم پھر رہی تھی۔