پاکستان میں زائرین سے کرونا نہیں پھیلا، وہ حکومتی تحویل میں ہیں:ساجد نقوی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے یہ کھلی حقیقت ہے پاکستان میں زائرین سے کرونا نہیں پھیلا، زائرین پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی آج تک حکومتی تحویل میں ہیں،البتہ زائرین کو اکٹھا رکھنے سے ان میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھی، تفتان بارڈر پر سیٹ اپ نہ ہونے کا اعتراف وزیراعظم سمیت خود وفاقی حکومت نے کرلیا، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مخیر حضرات آگے بڑھیں، مشکل ترین وقت میں ذمہ داریاں انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو داد تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کرونا وائرس کے بارے میں لوگوں کے بیانات کے ردعمل میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن