بارش ژالہ باری: رحیم یار خان، بوریوالہ، لودھراں دیوار، چھتیں گرگئیں، 3 افراد جاں بحق

رحیم یارخان،،لودھراں، بارکھان (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت، کرائم رپورٹر، خبر نگار، نوائے وقت رپورٹ)صادق آباد، بورے والا ،لودھراں اور بارکھان میں دیوار اور چھتیں گرنے سے تین بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رحیم یارخان سے کرائم رپورٹرکے مطابق عوامی کالونی میں خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 55 سالہ محنت کش ظہور احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بورے والا سے نمائندہ نوائے وقت ،گگو منڈی ،ساہوکا سے نامہ نگار کے مطابق چک 315 ای بی کا محنت کش محمدریاض اپنے گھرسویا ہواتھا کہ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے چھت گرنے سے محمد ریاض موقع پر ہی دم توڑ گیا ، متوفی چھ بچوں کا واحد کفیل تھا۔لودھراں سے خبر نگار کے مطابق بستی کھوپیاں 100 چک کے قریب کمرے کی دیوار گر گئی 55 سالہ خاتون زہرہ بی بی موقع پر جاںبحق ہوگئی۔ دریں اثناء ضلع بارکھان ڈیرہ بگٹی میںگھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بچے جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن