بھارت کوروناوائرس کیخلاف لاک ڈاون کے دوران صبروتحمل کا مظاہرہ کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہیومن رائٹس واچ

Mar 30, 2020 | 13:04

ویب ڈیسک

ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کوروناوائرس کیخلاف لاک ڈاون کے دوران صبروتحمل کا مظاہرہ کرے کیونکہ ریاستی مشینری کو کوروناوائرس سے زیادہ خطرہ ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوی ناش کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاون میں پھنسے لاکھوں لوگ پانی اور خوراک کی تلاش کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو وبا ء کے خاتمے کیلئے ظالمانہ ظلم و تشدد کی بجائے دوستانہ اقدامات اٹھانے چاہیے۔ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر مینا کشی گنگولی نے بھی بھارتی حکام پر زور دیا کہ خوراک اور علاج معالجے کی رسائی سب کیلئے یقینی بنائی جائے اور غریب اور پسے ہوئے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کو وباء سے بچانا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی قیمت پر پوری نہیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں