اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)کسی بھی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں لائن سٹاف کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے اور آئیسکو جو کہ تقریباً 30لاکھ صارفین کو بجلی کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔اسے خوش قسمتی سے محنتی جفاکش اور پیشہ وارنہ امور میں مہارت رکھنے والے فیلڈ سٹاف کو ساتھ میسر ہے جنہوں نے ہر قسم کے حالات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو ممکن بنایا بلکہ صارفین کی بجلی بندش کی شکایات کے ازالے کو کم سے کم وقت میں ممکن بنایا ہے۔آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں فیلڈ افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب کرونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے پیشتر اداروں کے ملازمین اور دیگر لوگوں کو گھر رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں ان حالات میں بھی دیگر اہم اداروں کی طرح آئیسکوفلیڈ افسران اور خصوصاً لائن سٹاف و عملہ اپنے دفاتر میں موجود ہے اور صارفین کو بجلی کی فراہمی اور مختلف شکایات کا قلیل وقت میں ازالے کو یقینی بنا رہے ہیں اور یہ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئیسکو چیف نے تمام سرکلز انچارج، ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ لائن سٹاف کو ماسک،دستانوں کی فرہمی کو ہر صورت ممکن بنائیں اور کمپلینٹ دفاتر کے دورے کریں اور لائن سٹاف کے حوصلوں کو بڑھائیں کیوں کہ اچھے لیڈر کی نشانی ہوتی ہے۔
لائن سٹاف کو ماسک،دستانوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے،آئیسکو چیف
Mar 30, 2020