اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) اسلام آباد کی کوآپرٹیو ہاوسنگ سوسائیٹز میں کرونا وائرس سے بچاؤکیلئے سخت حفاظتی اقدام کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات و سرکل رجسٹرار اصغر نیازی ڈپٹی کمشنر ورجسٹرار کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹیز)اور سرکل رجسٹرار اصغر نیازی نے تمام ہاوسنگ سوسائیٹز انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کیے جائیں اس پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام سوسائیٹز انتظامیہ نے اپنے داخلی گیٹ پر حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکرینگ کے ساتھ ساتھ غیر ضروری آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے اور رہائشی اور سوسائٹی میں آنے جانے والوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا تمام سوسائٹیز میں جراثیم کش سپرے کروایا جا رہا ہے تاکہ کرونا وائرس کے اس خطرناک وبا سے بچا جا سکے سرکل رجسٹرار اصغر نیازی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی اس موذی کرونا وائرس سے پوری امت مسلمہ کو محفوظ رکھے جہاں لوگ کرونا وائرس کی وبا سے خوفزدہ ہیں وہیں سرکل رجسٹرار کے احسن انتظامات پر سوسائیٹز ممبران میں ایک خوشی کی لہر بھی پائی جارہی ہی۔