کروناسے بچا ؤکیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے سپرے جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچا کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے جاری ہے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے شہر میں صفائی کا بہت خیال رکھا جائے گا ایم سی آئی کا عملہ اپنی دستیاب مشنری کو استعمال کرتے ہوئے شہر میں صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ،کلورین واش اور سپرے میں لگ بھگ 30 ٹینکر حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں جاری صفائی آپریشن کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے جاری ہیکلورین واش اور سپرے میں تقریبا 30 ٹینکرز حصہ لے رہے ہیں پہلے مرحلے میں تجارتی مراکز میں کلورین واش اور اسپرے کیا جارہا ہیجی سکس، جی سیون اور جی نائن مراکز ,جی الیوان ، آئی نائن، آئی ٹین مراکز میں بھی اسپرے کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ڈائریکٹر واٹر سپلائی کلورین واش اور سپرے کی نگرانی کررہے ہیں ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ پہلے ہم نے یونین کونسلوں کی سطح پر کرونا وائرس سے بچا کیلئے اگاہی مہم چلائی تھی اور گھر گھر پمفلٹ تقسیم کیے اور اب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اب پورے شہر مہم شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن