امریکہ شہزادہ ہیری کےسیکیورٹی اخراجات برداشت نہیں کرےگا ،ٹرمپ کااعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی سیکورٹی کے اخراجات برداشت نہیں کرے گی، انہیں یہ خرچہ خود برداشت کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق ہیری کے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی نظریں پھیر لی ہیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرصدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ  میں ملکہ الزبتھ کا مداح اور برطانیہ کا دوست ہوں اور ایسی رپورٹس ہیں کہ شہزادہ ہیر ی اور میگھن مارکل  شاہی خاندان کو چھوڑ کرکینیڈا منتقل ہوگئے تھے لیکن اب انہوں نے  امریکہ کے لئے  کینیڈا چھوڑدیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ان کی سیکیورٹی کے لئے رقم ادا نہیں کرے گا  انہیں اپنے سیکیورٹی  اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے ۔شاہی جوڑا حال ہی میں لاس اینجلس کے لئے کینیڈا کے وینکوور جزیرے سے  روانہ ہوا ہے جہاں میگھن مارکل کی پرورش ہوئی ہے ۔ ہیری اورمیگھن کا ٹرمپ کی ٹویٹ پر ردعمل بھی آگیا ہے ۔ شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی ایساپلان نہیں ہے کہ ہم امریکا سے سکیورٹی اور فنڈ کا کہیں۔ ٹرمپ نے  اس بات کی تصدیق کی ہے  کہ امریکہ کا انہیں  ملک میں رہتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ معاہدہ ہے جس کے تحت وہ سفارتی عملے اور شاہی خاندان کے افراد کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن