مقامی طور پر تیارکردہ وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس جلد مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔ فواد چودھری

Mar 30, 2020 | 16:45

ویب ڈیسک

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس جلد مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تیار کردہ کوروناوائرس ٹیسٹنگ کٹس حتمی منظوری کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے حوالے کردی گئی ہیں۔ اسی طرح سے پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بھی این ای ڈی اور پاکستان انجینئرنگ بورڈ کے اشتراک سے وینٹی لیٹرز تیار کئے ہیں جو اسی ہفتے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے کردیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے تمام حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا ء کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت کا فوری جواب دیں۔

مزیدخبریں