پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگیا۔ اسکواش کے کھیل کے مایہ ناز کھلاڑی اعظم خان 95 سال کی عمر میں ہفتہ کے روز برطانیہ میں انتقال کرگئے تھے۔ ائیر چیف جو پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اعظم خان اسکواش کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں جنھوں نے سخت محنت اور لگن سے کامیابی کا حصول ممکن بنایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خان نے 1959 سے 1962 تک مسلسل 4 سال برٹش اوپن جیتی اور اپنے بڑے بھائی ھاشم خان کی جیت کا تسلسل برقرار رکھا۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اعظم خان کےانتقال پر اظہار افسوس
Mar 30, 2020 | 20:12