نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے ساتھ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت لاک ڈائون کی وجہ سے کم آمدنی والے اور معاشرے کے غریب طبقوں کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے لوگوں کو ان کی دہلیز پر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کیلئے کرونا ٹائیگر فورس قائم کی جارہی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر کرونا ٹائیگر فورس کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا ہے اور نوجوانوں کو ان کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اس فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رضاکار فورس قرنطینہ میں موجود مریضوں کی دیکھ بھال اور ہنگامی بنیادوں پر گھروں میں راشن کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائے گی۔عثمان ڈار نے وزیر خارجہ کو بتایا کہ ملک بھر سے رضاکاروں کی رجسٹریشن سٹیزن پورٹل کے ذریعے اس ماہ کی اکتیس تاریخ سے آئندہ ماہ کی دس تاریخ تک کی جائے گی۔
نوجوانوں کوسیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بنایا جائیگا.عثمان ڈار
Mar 30, 2020 | 20:56