چودھری فواد کا عالمی وبا سے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فورم تشکیل دینے پر زور

Mar 30, 2020 | 23:25

ویب ڈیسک

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیرفواد چوہدری نے عالمی وبا سے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فورم تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔وہ ویڈیو لنک پر کورونا وائرس سے متعلق یونیسکو کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے وباء سے متعلق تحقیق سے تمام ممالک کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بیماریوں کے خلاف بروقت حکمت عملی تیار کرنا ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں