دو دن کی چھٹی، اوقات کار میں تبدیلی تاجروں کو برداشت نہیں، کاشف چوہدری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا وزیراعظم پاکستان کہتے ھیں ملکی معیشت لاک ڈاون کی متحمل نہیں ہو سکتی جبکہ صوبہ جات شام 6 بجے مارکیٹس بند کرنے اور ہفتہ میں دو چھٹیوں کے اعلانات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا تاجر برادری کیلئے دو دن کی چھٹی اور اوقات کار میں تبدیلی ناقابل برداشت ہے ۔ان فیصلوں پر تاجر برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ پہلے ہی حکومت نے تاجروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے جھوٹے وعدوں ،طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،حکومت کے بلاسود قرضوں کی فراہمی ، دکانوں کے کرایہ جات،ٹیکس ،بجلی و گیس بلز ریلیف سمیت تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ۔انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ تاجر برادری بھوک کے ہاتھوں مجبور ہو کر تصادم کے راستے پر چل نکلے ۔حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے اسٹیٹ بنک کی خودمختاری کے نام پر ملکی سلامتی ،معیشت ،اقتصادی ترقی کو داو پر لگا رہی ہے،گورنر اسٹیٹ بنک کو وزیراعظم سے زیادہ بااختیار اور ایف آئی اے نیب کے احتساب سے آزاد کرنا ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گھنٹہ گھر چوک فیصل آباد میں تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا آئندہ حکمت عملی کی تشکیل اور تاجر دشمن اقدامات کے خلاف مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام مشاور ت کے بعد جلد ہی ملک گیر تاجر کنو نشن منعقد کیا جا ئے گا ، کرونا لاک ڈاون کے نام پرشادی ہال ، ہوٹل وریسٹورنٹ کی عملا مکمل بندش ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...