سائلین کی شکایات، ممبران  اسمبلی کی اراضی سینٹر گوجرخان آمد 

Mar 30, 2021

 گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ کی سائلین کے ساتھ لاتعداد شکایات پر گوجرخان کے دونوں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد محمود گزشتہ روز اراضی ریکارڈ سنٹر پہنچ گئے اور انہوں نے وہاں موجودلوگوں کے مسائل سنے جبکہ ادھر کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ نے صبح سویرے ہی بورڈ لگادیا تھا کہ کمپیوٹرائزڈ سنٹر کے عملہ کے کچھ افراد کو کرونا ہونے کی وجہ سے فی الحال کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سنٹر بند کردیا گیا ہے اس موقع پر چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ دو دن قبل ہم نے یہاں کھلی کچہری کااعلان کیا اورآج جب یہاں عوامی شکایات سننے کیلئے پہنچے تو عملہ کو کرونا ہوگیا اگر کرونا ہے توان سب کی ٹیسٹ رپورٹیں بھی منظر عام پرآنی چاہیے اس حوالہ سے بھی انکوائری کی جائے گی کہ کمپیوٹرسنٹر کو بند کیا گیا ہم عوام کے نمائندے ہیں۔

مزیدخبریں