راجگان دھمیال کے معتمد خاص حاجی باقرعلی بھنگالی گوجر میں سپردخاک

Mar 30, 2021

دولتالہ سکھو(نامہ نگار)راجگان دھمیال راولپنڈی کے معتمد خاص حاجی باقرعلی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں مندرہ چکوال روڈ پر انکے آبائی گاؤں بھنگالی گوجر میں سپردخاک کر دیا گیا،حاجی باقر علی مرحوم ،سابق ملازم ضلع کونسل راولپنڈی حاجی محمد اسحق مرحوم اور حاجی محمد عارف کے والد گرامی تھے ،نماز جنازہ پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی نے پڑھائی جس میں پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی،سید اکرارحسین شاہ ہمدانی، سابق مشیر وزیرِ اعلی پنجاب محمد ناصر راجہ،سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے پی پی 9 چوہدری ساجد محمود،ایم پی اے حاجی چوہدری امجد علی،چیئرمین یو سی دولتالہ سید قلب عباس،چیئر مین یوسی سکھو چوہدری ابرار سرور سمیت علاقہ بھر کی متعدد سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی ،راجگان دھمیال سے حاجی باقرعلی کے تعلقات کا آغاز اس وقت ہوا جن وہ 502ورکشاپ راولپنڈی میں ملازمت کرتے تھے ،انہی دنوں راجہ اقبال مرحوم (بشارت راجہ کے چچا)بھی وہاں ملازمت کرتے تھے اور دونوں کے درمیان تعلقات پروان چڑھے،ملازمت سے سبکدوشی کے بعد حاجی باقر علی مستقل طور پر دھمیال ہاؤس راولپنڈی میں ہی راجہ لعل خان(والد محترم محمد بشارت راجہ)کے پاس رہائش پذیر ہوگئے ،راجہ لعل خان کے انتقال کے بعد تعلقات کا یہ سلسلہ محمد بشارت راجہ ،محمد ناصر راجہ کیساتھ بھی اسی طرح قائم و دائم رہا اور دونوں بھائی حاجی باقر علی کا بہت احترام کرتے تھے ،چندایام قبل 24مارچ 2021کو حاجی باقر کے فرزند حاجی محمد اسحق جو کہ ضلع کونسل راولپنڈی کے سابق ملازم تھے اور پی اے کے نام سے معروف تھے انکا بھی انتقال ہوا تھا۔

مزیدخبریں