مری(نامہ نگار خصوصی )ملکہ کوہسار مری میں کورونا مریضوں کی تعداد صفر تھی وہاں اچانک ہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مری اور بعض معروف وکلاء کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یہاںاس تعداد کے مبینہ طور پر بڑھ جانے کے نتیجے میں جوڈیشل کمپلکس مری کو کورونا کے خطرے کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈائون کے تحت بند کر دیا گیا ہے ۔ایسے میں مری کے تجارتی حلقے جو کل تک مری میں کورونا صفر قرار دے رہے تھے پریشانی کا شکار ہیں ۔اس طرح بار ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کے صدرجلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری وسیم الدین ایڈووکیٹ اور اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مری چویدری عامر ضیاء ،محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ ، خالد محمودچوہدری ایڈووکیٹ اورحمزہ خالد عباسی کے کوروناٹیسٹ مثبت آگئے جبکہ وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ، مری بار کے صدر اور وکلاء کے دیگر رہنمائوں نے ایک ہفتے کیلئے جوڈیشل کمپلکس جھیکاگلی مری میں سمارٹ لاک ڈائون کانفاذ کردیاہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مری کی عدالت سب عدالتیں گزشتہ روز بندکردی گئی ہیں۔ مری بار نے تمام وکلاء ،سائلین اور دیگر کو ہدایات دی ہیں کہ حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیاجائے تاکہ اس موذی مرض کے پھیلائو کو روکنے میں مدد مل سکے۔
کرونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ، جوڈیشل کمپلکس مری کو بند کر دیا گیا
Mar 30, 2021