شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انجمن غلامان مصطفیؐ کے سرپرست اعلیٰ معروف سماجی شخصیت ملک اکرام ڈوگر نے کہا ہے صراط مستقیم پرچل کر دنیاوآخرت کی عزت حاصل ہوسکتی ہے تقوی کی بنیاد پر زندگی بسر کرے تقوی انسانی زندگی کی حفاظتی تدبیر ہے اور اسی تدبیر کے ذریعے انسان کا ایمان تمام خطرات سے محفوظ ہو تا ہے اسلام نے سب سے پہلے علم کے حاصل کرنے کا حکم دیا تاکہ انسان اللہ تعالیٰ کی وحدانیت سے پوری طرح روشناس ہوسکے، یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک اکرام دمن ڈوگر نے کہا کہ جب مسلمان حصول علم پر توجہ مرکوز کئے ہوئے تھے تو اس دورمیں جابر بن حیان، ابن الہیشم، البیرونی جیسی شخصیات پیدا ہوئیں جنہوں نے مختلف علوم میںاپنا نام پیدا کیا اور ان کی ایجادات و علمی نظریہ آج بھی مشعل راہ سمجھا جاتا ہے۔