شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ہیلی پیڈ گرائونڈ پر جاری حسن اکبر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیاجس میںضلع کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموںکے کپتانوں اور کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر معاویہ بھٹی اور اسد اکبر ،اویس اکبر، میاںمظہر حنیف،خادم حسین ،ذوالفقار علی بھٹو ودیگر بھی موجودتھے میاںافضال حیدرنے کہاکہ ضلع شیخوپورہ میں گراس روٹ لیول پر ہونیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ ابھر کرسامنے آئیگا وزیراعظم عمران خان بھی سپورٹ مین ہیں جو قومی سطح سے لیکر نچلی سطح تک کھیلوںکے فروغ کیلئے کردارادا کررہے ہیں ضلع شیخوپورہ سپورٹ کے حوالہ سے ایک زرخیز ضلع ہے جس نے ہاکی اور کرکٹ کے میدان میں بڑے نامور کھلاڑی پیدا کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے موجودہ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑے انقلابی نوعیت کے اقدامات اٹھائے ہیں ۔