ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ ملتان میجر( ریٹائرڈ) غلام مرتضی "یکم اپریل" بروز جمعرات صبح 9 بجے ضلع کونسل ہال خانیوال کیمپ آفس میں ضلع خانیوال اور ملحقہ علاقوں میں مقیم فوجی حضرات،ان کے اہل خانہ اوربیوگان کے مسائل سن کر موقع پر ان مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ یکم اپریل کو خانیوال آفس میں مسائل سنیں گے
Mar 30, 2021