خانیوال(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ صوبہ بھر میں لاکھوں پیرا میڈیکس جن میں کو الیفایدڈسپنسر، لیب ٹیکنیشن ، ڈینٹل ٹیکنیشن ، مختلف گورنمنٹ ہسپتالوں اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں حکومت انہیں این ٹی ایس یا کوئی اور طریقے سے امتحان لے کر انکو رجسٹرڈ کرے ۔ ان کوسروس سٹرکچر بھی دیا جائے۔
انہو ںنے پنجاب اسمبلی میں سوال اٹھاتے ہوے کہا کہ 2011سے پیرامیڈیکس کا سروس سٹر یکچر کا نفاز کیا گیا اس کے تحت کوالیفایڈ ڈپلومہ ہولڈر ز ڈسپنسر ، لیب ٹیکنیشن ، اور ڈینٹل ٹیکنیشن کو سروس سٹریکچر دیا جائے تاکہ لاکھوں پیرا میڈیکس کے مسائل کو حل کیا جا سکے ۔
کوالیفائیڈ پیرا میڈکس کو سروس سٹرکچر دیا جائے: مسز شاہدہ احمد
Mar 30, 2021