اثا ثہ جات کیس ،پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کونیب کی کلین چٹ مل گئی

 کراچی (آئی این پی ) آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں نیب نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کو کلین چٹ دے دی۔ پیر 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوئری ختم کر رہے ہیں لہذا نیب ہیڈ کواٹر سے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔ عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن