بنگلہ دیش میں بھارت کیخلاف نفرت، انڈین ایجنسیاں تشویش میں مبتلا 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) مودی کے دورہ دھاکہ کے دوران بنگلہ دیش بھر میں ہوئے متشدد مظاہروں سے بھارتی خفیہ ایجنسیاں شدید تشویش کا شکار ہیں۔ بھارت کے کثیر الاشاعت ہندی اخبار دینک بھاسکر کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے اپنی خفیہ رپورٹ میں بنگلہ دیشی عوام میں بھارت کیخلاف بڑھتی نفرت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، رپورٹ میں مودی اور حسینہ واجد سرکار کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ پاکستان کیلئے نرم گوشہ یا بھارت سے نفرت رکھنے والے رہنمائوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں انجام دیں، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا  ہے کہ بنگلہ دیشی عوام میں پاکستان کیخلاف جذبات پیدا کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، اگر یہ جذبات پروان چڑھتے رہے تو بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت جاتی رہے گی جس سے بھارت کو سراسر نقصان ہوگا۔دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق ،  را اور انڈین آئی بی کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوازم کو فروغ دینے کیلئے موثر طور پر وہاں کے بھارت نواز رہنمائوں کی سرپرستی کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...