قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) مصری حکام کے مطابق تقریباً ایک ہفتے سے نہر سوئز میں پھنسے ہوئے مال بردار جہاز ایور گوون کو نکال یا گیا ہے جہاز کے پھنس جانے کی وجہ سے اس نہر سے گزرنے والے تین سو سے زائد مال بردار جہازوں کی نقل و حمل رک گئی تھی جس کے باعث عالمی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا سمندر کے راسے عالمی تجارت کا تقریباً بارہ فیصد حصہ نہر سوئز کے راستے سے ہوتا ہے مصر سے گزرنے والی نہر سوئز بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو ملاتی ہے اس نہر کی لمبائی 193 کلو میٹر ہے۔
نہر سوئز میں پھنسے دیوہیکل بحری جہاز کو ہفتے بعد نکال لیا گیا
Mar 30, 2021