46 کروڑ کی منظوری کے باوجود  شاہ جمال میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر نہ ہو سکی

شاہ جمال(نامہ نگار) شاہ جمال گنجان آبادی اور بجلی کی ترسیل کا موجودہ سسٹم پچپن سال پرانا اور بوسیدہ ہونے کے باعث شاہجمال میں  وولٹیج کی بد ترین کمی کا شکار ہے جس پر سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی سردار اویس لغاری نے 2018میں شاہجمال میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کی منظوری دیکر چھیالیس کروڑ سے زائد کی رقم بھی جاری کر دی تھی بعد ازاں رقبہ کی عدم منتقلی کے باعث تاحال تعمیر شروع نہ ہو سکی ہے شہریوں ملک محبوب احمد کسلی ،رانا راشد،نعیم شاہ،محمد یاسین،ملک اشرف،رانا کاشف اسد،جگنو خان،محمد ثقلین،امجد میرانی،راشد راناودیگر نے  ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ اور تحصیلدار مظفر گڑھ سے رقبہ سے متعلق مسائل کر کے رقبہ فوری منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن