میاں چنوں(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) 43پندرہ ایل اور44پندرہ ایل کے درجنوں مکینوںنے ٹال پلازہ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کردیا،مظاہرین نے احتجاج کے دوران دونوں اطراف کی ٹریفک کو بند کردیا،جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور اسلام آباد،لاہور،ملتان سمیت بڑے شہروں کوجانیوالے مسافر شدید پریشان ہوتے رہے،مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ ہونیوالی بارش کے دوران گرنے والے بجلی کے پول اور بجلی کی خرابی تاحال واپڈا کی جانب سے ٹھیک نہیں کی گئی،جس وجہ سے شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،مظاہرین نے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی بعدازاںانتظامیہ کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔من پسند سینٹری ورکر تعینات نہ کرنے پر کمپنی کے سپروائزر کو تشدد کا نشانہ