اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ‘ ویمن کرائسز سنٹر کی انچارج انعم افتخار اور ڈولفن پولیس کے انچارج و تفتیشی کو عدالت نے بری کر دیا

ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سول جج برائے کریمنل ڈویژن ملتان محمد نوید اختر نے پولیس ایکٹ 2002 کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے مقدمہ میں ملوث ویمن کرائسسز سینٹر کی انچارج انعم افتخار، ڈولفن پولیس کے انچارج احمد  نواز اور تفتیشی و اے ایس آئی بشیر احمد کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف پولیس آرڈر کی خلاف ورزی کا مقدمہ سیاسی بنیاد پر انتقامی کارروائی کے طور پر درج کیا گیا۔ ملزمان نے اپنے فرائض قانون کے مطابق سرانجام دیئے مگر انہوں نے سیاسی آلہ کار بننے سے انکار کیا استغاثہ کے ایک گواہ نے بھی ان کے حق میں بیان حلفی دیا بلکہ عدالت کے روبرو بیان بھی ریکارڈ کرایا ۔

ای پیپر دی نیشن