غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تھائی صوبے ساتن میں پیش آیا جہاں چند سو روپے کے بدلے خاتون کے ہاتھ کروڑوں روپے مالیت کا موتی لگ گیا۔ کوڈشاکورن نامی عورت نے رات کے کھانے کے لیے 163 روپے(70 باہٹ) میں سی فوڈ (سیپ) خریدا جس میں سے قیمتی موتی ‘ اورنج میلو’ برآمد ہوا۔ خاتون نے سیپ کو کاٹا تو اس میں سے ایک عدد میلو نکلا، انہوں نے ابتدائی طور پر اسے کوئی پتھر جانا لیکن بعد میں حقیقت سامنے آگئی جو اب ان کی زندگی بدل دے گا۔ موتی کا حجم ڈائیا میٹر کے حساب سے 1.5 سینٹی میٹر ہے۔کوڈشاکورن نے ابتدائی طور پر اس قیمتی موتی کو خفیہ رکھا اس ڈر سے کہ کوئی ان سے مانگ نہ لے، لیکن اب انہوں نے اس کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ موذی مرض میں مبتلا اپنی والدہ کا علاج کروا سکیں۔
غریب خاتون راتوں رات کروڑ پتی کیسے بنی؟
Mar 30, 2021