آلودگی سے پاک کپاس ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث بنے گی:اجمل چغتائی 

ملتان (خبر نگار خصوصی)آلودگی سے پاک کپاس ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث بنے گی ۔ پاکستان کاٹن سٹینڈرڈانسٹی ٹیوٹ،نسل نو کی تربیت کر کے ایسے نوجوان تیا ر کر رہا ہے جو کپاس کی درجہ بندی کر سکیں ، معیار بنا سکیں اور ساتھ اس کاروبار سے منسلک دوسرے افراد کی بھی تربیت کر سکیں ،یہ بات محمد اجمل چغتائی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاٹن فائبر ٹیسٹنگ لیبارٹری، پاکستان کاٹن سٹینڈر ڈانسٹیٹوٹ ،ملتان نے کاٹن سلیکٹر ز ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کامیاب شرکاء کورس میںسرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔ اسسٹنٹ ڈارئریکٹر محمد افضل ظفر،ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر , سید آصف علی بھی اس موقع پر موجودہ تھے ۔

ای پیپر دی نیشن