ہنڈائی نشاط موٹرکی "Hyundai ELANTRA" کی رونمائی

لاہور(کامرس ڈیسک) ہنڈائی نشاط موٹر کی جانب سے نئی سیڈان"Hyundai ELANTRA"  لانچ کی گئی جو مقامی طور پر اسیمبل ہونے والی تیسری گاڑی ہے۔ کوروناکی وجہ سے درپیش حالات کے مد نظر دوسری ڈیجیٹل لانچ HNMPLکی جانب سے تحفظ کے حوالے سے  ایک ذمہ دارانہ اقدام تھا۔لانچ کی تقریب میں گاڑیوں کی آوازوں اور عبداللہ صدیقی کی آواز پر مبنی میوزک ٹریک کے ساتھ گاڑی کو منظر عام پر لایا گیا۔ہنڈائی موٹر کمپنی مڈل ایسٹ اور افریقہ ہیڈکوارٹرز کے سربراہ، Bang Sun Jeong نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہنڈائی کو پاکستان میں عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے مزید مواقع ملیں گے۔ HNMPL کے سی او او،  Tatsuya Sato نے بھی پاکستان میں ہنڈائی کے تیسرےCKDماڈل کی لانچ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔2021ماڈل میں بہترین فیچرز موجود ہیں جس میں آٹو لائٹ،کروز کنٹرول،ہیڈ لایٹ ڈیلے،سپر وژن کلسٹر(4.2انچ ٹی ایف ٹی  ایل سی ڈی)،ہینڈز فری سمارٹ ٹیل گیٹ سسٹم، سمارٹ انٹری ، پش سٹارٹ، ڈیول زون کلائیمیٹ کنٹرول بمعہ ریئر اے سی وینٹس، فل ٹیٹرا ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ بمعہ DRLs، وائر لیس چارجر، پاورڈ سن روف، ESC(الیکٹرانک سٹیبیلیٹی کنٹرول)،ٹریکشن کنٹرول، 16انچ الائے ویل، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ یہ پاکستان کی واحد2000سی سی سیڈان ہے۔

ای پیپر دی نیشن