امریکہ  تائیوان سے متعلق امورکو سمجھداری  کے ساتھ نمٹائے:چین

بیجنگ (شِنہوا)چین نے امریکہ  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے بنیادی اور انتہائی اہمیت کے معیارکوتوڑنے کی کوشش نہ کرے اور تائیوان سے متعلق امورکو سمجھداری  کے ساتھ نمٹائے۔ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کے ترجمان ڑائو لی جیان نے پیر کو پریس بریفنگ کے دوران  پلاکے صدر کے دورہ تائیوان پرآنے والے وفد میں پلا میں امریکی سفیر کی شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ڑائو نے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کے لئے وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ ایک حقیقت  ہے جس پر دنیا بھر میں اتفاق پایا جاتا ہے اور دنیا کے بھر کے بیشتر ممالک کی طرف سے اسے قبول  اور اس پر عمل کیاجاتا ہے۔اور یہ کہ ایک چین اصول پر قائم رہنا  مشترکہ خواہش اور غالب رجحان ہے۔ ایک چین اصول کوچین-امریکہ  تعلقات کی سیاسی بنیاد قراردیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ  تائیوان چین اور امریکہ کے مابین سب سے اہم اور حساس مسئلہ ہے۔ڑائو نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ اور تائیوان کے مابین کسی بھی شکل میں سرکاری تبادلوں کی بھر پورمخالفت کرتا ہے،اوریہ چین کا مستقل اور واضح موقف ہے۔

ای پیپر دی نیشن