چین اورمتحدہ عرب امارات کا ویکسینزتعاون کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں نئی شراکت ہے:چینی وزیرخارجہ

ابوظہبی(شنِہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔دونوں وزرا خارجہ  نے چین اور متحدہ عرب امارات کے مابین  چینی ویکسینز کی  فلنگ پیداواری لائن  کے مشترکہ منصوبے کے  آغازکی ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔وانگ نے کہاکہ چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مشترکہ طور پرکوویڈ-19 کے خلاف غیر فعال ویکیسنزکی طبی آزمائش کے  تیسرے  مرحلے  کے دنیا بھر میں سب سے پہلے انعقاد نے کثیر القومی اوروسیع پیمانے پر طبی آزمائش کے لئے ایک ریکارڈ قائم کیا اورعالمی سطح پرچینی ویکسینز کی پذیرائی کوفروغ دیا جس نے کرونا کی عالمگیر وبا کے لئے جنگ میں اہم شراکت داری کی۔وانگ  نے کہا کہ یہ منصوبہ کوویڈ-19 کے خلاف جنگ  میں  چین اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کا ایک نیا قدم ہے۔انہوں  نے کہا کہ وہ اس منصوبے میں ہموار اور موثر پیش رفت کے منتظر اور امید  کرتے ہیں  کہ متحدہ عرب امارات کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے چینی ویکسینز زیادہ سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ئے گی  اورسب کے لئے صحت کی عالمی برادری کی تعمیر میں نئی شراکت قائم کرے گی۔اس موقع پر شیخ عبداللہ نے کہا کہ طبی آزمائش کے تیسرے عالمی مرحلے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ، جس کا عالمی برادری کی جانب سے بھی بھرپور اعتراف کیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن