کراچی(سپورٹس ڈیسک) بھارت پر بالکل بھی اعتبار مت کرو‘ سابق کپتان جاوید میانداد نے خوش فہمی کا شکار ہونے سے صاف انکار کردیا، وہ کہتے ہیں کہ جب کچھ طے ہوجائے گا تب ہی اس پر بات کروں گا، سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے بھارتی سرکار ہوائی فائر کرتی ہے، باہر سے آنے والوں کو سرآنکھوں پر بٹھایا جاتا جبکہ مقامی لوگوں کو 2 منٹ میں اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کرکٹ روابط کی بحالی کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں تاہم سابق کپتان جاوید میانداد اس حوالے سے کسی بھی قسم کی خوش فہمی کا شکار ہونے کو تیار نہیں ہیں، ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اوپر اعتبار نہ کریں، جب کچھ شیڈول ہوجائے گا تب بات کروں گا، یہ لوگ اپنے مطلب کیلئے ہوائی فائر کرتے ہیں، ہمیں دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہیے کہ آنا چاہتے ہو اتوآئو نہیں آنا تو نہ آئو، ہمیں کوئی فکر نہیں ہے۔الیکشن کی وجہ سے ایسی باتیں کی جاتی ہیں، ان کے نہ کھیلنے سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا، ہماری کونسی کرکٹ ختم ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہماری کوچنگ اچھی نہیں ہورہی، ان لوگوں کو لے کر آئیں جن کی اپنی کرکٹ اچھی رہی ہو، جو اپنی فیلڈ میں ماہر ہو وہی آگے اچھا کھیلنا سیکھا سکتا ہے، جو کچھ میں نے سیکھا میں وہی آگے سیکھانے کی کوشش کروں گا، خود سے پریشر ہٹانے کیلئے باہر سے لوگوں کو لایا گیا ہے، مقامی لوگوں کو بورڈ سے دو منٹ میں اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔
بھارت کیساتھ نہ کھیلنے سے ہماری کرکٹ ختم نہیں ہوگی:جاوید میانداد
Mar 30, 2021