چینی سٹیل فرم رشکئی اقتصادی زون میں 242.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی 

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) چینی سٹیل فرم تین مراحل میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں کل 242.2  ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے  گی ۔ گوادر پرو کے مطابق  اس فرم نے حال ہی میںخصوصی اقتصادی زون میں 40 ایکڑ اراضی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرم کا  اس  میں اسٹیل مصنوعات کی 0.25 ملین ٹن پیداوار کے لئے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ہے۔ خصوصی اقتصادی زون میں پہلی سرمایہ کاری  کے طور پر یہ فرم  اس وقت رشکئی  میں اپنا پلانٹ لگا رہی۔ تاہم   50 ڈالرملین کے پہلے منصوبوں کے تحت کمپنی پہلے مرحلے میں  79  ملین  ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ اس کی استعداد کو دوگنا کرنے یا   اسٹیل کی پیداوار  0.5 ملین ٹن کی جا سکے۔ چین کی سنچری اسٹیلدوسرے مرحلے میں  انڈسٹری  اسٹیل کی تیاری کے لئے ایک اور یونٹ کے قیام کے لئے  77 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزارت منصوبہ بندی کی ترجمان عائشہ خان کے مطابق  تین مراحل میں کل سرمایہ کاری 242.2 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے رشکئی  خصوصی اقتصادی زون پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے گذشتہ آٹھ دنوں میں دو اجلاسوں کی صدارت کی۔ عائشہ خان نے گوادر پرو کو بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپریل میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کرنے والے  ہیں  اور وزارت اس کو ممکن بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ اس  اجلاس  کے دوران جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی ، دیگر اعلی عہدیداروں کے علاوہ متعلقہ سرکاری  عہدیداروںاور ترقیاتی ٹھیکیدار سی آر بی سی کے عہدیداروں نے وزیر کو گیس اور بجلی کی فراہمی سمیت مختلف کاموں کی پیشرفت سے متعلق  آگاہ کیا۔ . وزیر منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ  خصوصی اقتصادی زون کو 160 میگاواٹ بجلی اور 30  ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کے لئے دو اہم منصوبے رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے۔ وزیر کو بتایا گیا کہ  خصوصی اقتصادی زون کے پاس پہلے ہی 10 میگا واٹ  بجلی لائن ہے جبکہ  خصوصی اقتصادی زون کو مزید بجلی دینے  کا ایک تیسرا منصوبہ اگلے سال شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ  نائب صدر سن یا گائو  کی سربراہی میں چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کے ایک وفد نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین عاطف بخاری سے ملاقات کی  تاکہ سرمایہ کاروں کو  خصوصی اقتصادی زون کی طرف راغب کرنے کے لئے زبردست  مارکیٹنگ مہم شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ بخاری نے  خصوصی اقتصادی زون پر  کاروبار  اور اس  کی فعالیت  کے لئے مارکیٹنگ کے منصوبوں کے آغاز پر وفد سے اتفاق کیا اور اس سلسلے میں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ سی آر بی سی ایک نجی ٹھیکیدار کے طور پرخصوصی اقتصادی زون   تعمیر کرر ہی  ہے۔

ای پیپر دی نیشن