انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ورچوئل اجلاس کاسلسلہ جاری

Mar 30, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ورچوئل اجلاس کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگز 30 اور 31 مارچ کو شیڈول ہیں۔  بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں بات چیت ہو گی۔ بھارتی کرکٹ حکام پاکستانی ٹیم، شائقین کرکٹ اور میڈیا کے ویزوں اور سکیورٹی کی تحریری یقین دہانی پر جواب دیں گے۔ بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی  چئیرمین پاکستان کرکٹ ٹیم احسان مانی کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت سیکورٹی اور ویزوں کی یقین دہانی کرا چکی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے باضابطہ طور پر آئی سی سی  سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرے گا۔ چیف ایگزیکٹیوز ، فنانس، لیگل اور ایچ آر سمیت دیگر میٹنگز مکمل ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں