لاہور (نیوز رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار چنیوٹ او ر سرگودھا کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کااعلان کریں گے۔ وزیراعلیٰ دونوں شہروں کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ۔