اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات کیلئے کردار ادا کریں: اسد قیصر

اسلام آباد (نامہ نگار) وزراء نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں سید فخر امام، فواد چوہدری اور ڈاکٹر بابر اعوان شریک تھے۔ سپیکر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرونا کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کو بامعنی بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ایوان کا ماحول سازگار بنانے کے لیے وزراء نے یقین دہانی کروائی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں  قانونی اور انتخابی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اسد قیصر نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل جا رہی ہے۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اصلاحات کے حوالے سے تمام جماعتوں سے بات کروں گا۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات پر اپنی تجاویز دے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ساتھ مل کرانتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہو سکے۔ سید فخر امام نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر  اجاگر کرنے پر سپیکر کی کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...