وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو خط گرین منصوبہ کی تعریف شہزادہ محمد کا فون خیریت دریافت کی

مکہ مکرمہ/ اسلام آباد ( ممتاز احمد بڈانی +نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو جوابی ٹیلی فون کیا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کے بلین ٹری مہم کے آغاز پر بات چیت کی۔ عمران خان نے سعودی عرب کے گرین منصوبہ شروع کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔ پاکستان سعودی عرب نے بلین ٹری منصوبے پر مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے گرین منصوبہ سے متعلق  آگاہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھ کر ان کے والد سعودی فرمانروا شاہ  سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔ 2014 سے 2018 کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے۔ 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔ منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ 2030 تک 60 فیصد توانائی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں۔ سولر، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی استعداد کو بڑھا رہے ہیں، سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...